کھلابٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کامیاب کاروائیاں نصف درجن سے زائد بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں آئس گردہ چرس ہیروئن اور اسلحہ برآمد کر کے منشیات فروشی و دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے جیل روانہ کر دیا گیا کھلابٹ کے عوامی سماجی حلقوں نے کھلابٹ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معاشرتی ناسوروں کے خلاف مزید کاروائیوں کا مطالبہ کر دیا گزشتہ چند روز کے دوران DSP سرکل صدر عمر حیات خان کی نگرانی اور ایس ایچ او امتیاز خان نے اپنے تھانہ کھلابٹ پولیس کی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم رحم نواز ولد محمد اسلم قوم اتمانزئی سکنہ دروازہ حال چھوہر کالونی سے 1468 گرام گردہ نما چرس 40 گرام آئس ملزم جاوید ولد فضل الٰہی قوم عباسی سکنہ چھوہر کالونی 2 پیکٹ چرس 1460 گرام ملزم اختر زمان ولد شیر افضل قوم گجر سکنہ ڈوئیاں آبی 2027 گرام چرس 54 گرام آئس 30 بور پستول ملزم عادل حسین شاہ ولد مالک شاہ قوم سید سیکٹر نمبر 1 سے 505 گرام ہیروئن محمد عابد ولد عبدالمالک قوم اعوان سکنہ چھیلو جاگل 1840 گرام چرس ملزم نصرت زمان ولد بدری زمان سیکٹر نمبر 4 سے 660 گرام گردہ نما چرس اور 105 گرام آئس برآمد کرکے گرفتار ہونے والے تمام ملزمان کے خلاف دفعات 9C 9D اور 15AA کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے ملزمان کو جیل روانہ کر دیا گیا کھلابٹ کے عوامی سماجی حلقوں نے کھلابٹ پولیس کی کامیاب کاروائیوں کو سراہتے ہوئے انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور دیگر معاشرتی ناسوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر مزید کاروائیوں کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کھلابٹ سے منشیات فروشی کے روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے