ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات خان کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کی زیر قیادرت ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 کلو 860 گرام چرس،1 کلو 745 گرام ہیروئن اور 100 گرام آئس برآمد ۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ چن زیب تنولی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد سجاد کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث عمران ولد خان افسر کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3 کلو 640 گرام چرس ،سید نعیم الحسن ولد محمود علی شاہ سکنہ محلہ سوہا کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 240 گرام چرس اور 100 گرام آئس اور ساجد حسین ولد محمد حسین سکنہ تلوکر کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 240 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔
ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ محمد امتیاز نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر عمر حیات کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث عادل حسین شاہ ولد مالک شاہ سکنہ کھلابٹ سے 505 گرام ہیرون برآمد کرلی ۔
ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ ارشدخان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد بشیر ولد فضل الہی سکنہ محلہ پرویز آباد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 980 گرام چرس برآمد کرلی ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندارج کر لیا۔