ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف ہفتہ وارانسدادی مہم کا آغاز ۔ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 06 منشیات فروش گرفتار قبضہ سے مجموعی طور پر 5 کلو 385 گرام چرس ،3کلو 765 گرام ہیروئن اور264 گرام آئس برآمد ۔مقدمات درج رجسٹر۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ چن ذیب تنولی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد سجاد کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث یاسر ولد اورنگزیب سکنہ درویش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 565 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔
ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی زیر نگرنی کاروائی کرتے ہوئ ے منشیات فروشی میں ملوث ساجد ولد اورنگزیب سکنہ ایبٹ آباد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 200 گرام ہیروئن اور 160 گرام آئس برآمد کر لی ۔
ایس ایچ او تھانہ کھلا بٹ محمد امتیازنے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر عمر حیات کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اختر زمان ولد شیر افضل سکنہ ڈوئیاں آبی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 27 گرام چرس اور 54 گرام آئس برآمد کرلی ۔
ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ نے ہمراہ نفری کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث ساجد محمود ولد محمد نذیر سکنہ پنڈگاکھڑا کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 430 گرام چرس اور محمد گل فراز ولد میم فیروز سکنہ بونیر کو گرفتار کرکے 50 گرام آئس برآمد کرلی۔
ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ عبدالغفور خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ ارشد خان کی زیر نگرانی منشیات فروش محمد احسن جمیل ولد محمد جمیل سکنہ کو ٹ نجیب اللہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 928 گرام چرس برآمد کرلی ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کرلیے۔