پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری
سٹیٹ بینک نے پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد میں سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی تقریب منعقد کی گئی
تقریب میں گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شرکت کی
یادگاری سکے کا اجراء دونوں ممالک کے مضبوط روابط کی عکاسی کرتا ہے,گورنر اسٹیٹ بینک
پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تجارتی اور سماجی تعلقات ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک
سکے پر موجود پاکستان اور امریکہ کی قومی علامتیں دونوں ممالک کی جمہوری بنیادوں کو اجاگر کرتی ہیں,سیکرٹری خارجہ
سکہ پاک امریکہ طویل مدتی تعلقات کی پائیداری کی علامت رہے گا,سیکرٹری خارجہ
یہ سکہ دونوں ممالک کے درمیان روشن مستقل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، امریکی سفیر
یادگاری سکہ جاری کرنے پر اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ بلوم
گرین الائنس جیسے اقدامات دنوں ممالک کو مشترکہ چینلجز سے نمٹنے میں مدد دیں گے۔امریکی سفیر