سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ،
ایس ایس پیز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت،
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں اور نارکوٹکس ہاٹ سپاٹس پر خصوصی کاروائیاں کی جائیں،
تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے،
منشیات، ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے،
سی پی او نے تمام تھانوں کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا،
ٹیکسلا سرکل کے ایس ایچ اوز کی سرزنش،10 روز میں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت،
قتل کے مقدمات میں نامکمل چالان پر 04 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم،
پوٹھوہار ڈویژن کے تمام ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم،
ایس ڈی پی او ٹیکسلا،کینٹ اور سول لائنز کو لیٹر آف ایکسپلینیشن جاری کرنے کا حکم،
ڈکیتی معہ قتل کے مقدمات میں بہتر کارکردگی پر ایس ایچ اوز اور سینئر افسران کو شاباش،
قتل کے مقدمات میں بہتر کارکردگی پر ایس ایچ او وارث خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ کا حکم،
تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے،
اگلے 10 روز میں ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز کو عہدہ سے ہٹا دیا جائے گا،
آپ کا بنیادی فوکس جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری پر ہونا چاہئے،
موثر گشت اور سرپرائز چیکنگ کو یقینی بنائیں،
ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شام 6سے رات 12تک خود گشت کریں،