ہری پور (ملک اقبال)ضلع ھری پور خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر رقیہ نواز اور فوڈ سیفٹی آفیسر احسن اقبال کی ہریپور سٹی اور جی ٹی پر واقع ہوٹلوں فاسٹ فوڈ اور بیکریوں کی انسپکشن کی انسپکشن کے دوران متعدد ہوٹلوں فاسٹ فوڈ دکانوں پر میڈیکل نہ ہونے اور صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال پر ایک ہوٹل سیل اور بھاری جرمانے کیے گئے جبکہ ایک اور کاروائی میں ایک مشہور سموسہ چاٹ دکاندار کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے اور چٹنی کو پینٹ والی بالٹی میں ڈالنے کی وجہ سے بھاری جرمانہ کیا گیا اور موقع پر چٹنی کو ضائع کر دیا گیا اور سختی سے انتباہ کیا گیا کہ مضر صحت خوراک کی فروخت کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں لیا جائے گا عوام کا فوڈ اتھارٹی کے ایکشن پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور فود سیفٹی آفیسر کے کام کو سراہا اور آیندہ بھی ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کی اپیل کی۔