ہری پورمیں پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کا افتتاح زیر صدارت شاہد اختر اعوان ہوا جس کے مہمان خصوصی سینئر نائب صدر ہزارہ ڈویژن پیپلزپارٹی جہانزیب خان تنولی تھے، اس تقریب میں پریس کلب کے سابقہ صدر ذاکر حسین تنولی، معروف صحافی راشد محمود حارث خان سواتی، عبید اللہ، ذوالفقار علی تنولی، ابرار حیدر،جاوید جدون، نسیم اعوان، ڈاکٹر ساجد، سید حماد شاہ، تعریف احمداورشاہ نصیر الدین احمد سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب کا آغاز علامہ حافظ نسیم نے تلاوت کلام پاک سے کیا اس کے بعد فہد نسیم نے اپنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعمت پیش کیا، تقریب کے دوران جہانزیب خان تنولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شاہد اختر اعوان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے انتھک محنت، لگن اور عوامی مسائل کو حل کر کے یہ مقام حاصل کیا کہ آج وہ پی ٹی وی نیٹ ورک کا حصہ بن چکے https://urdu.humgawah.com/2024/09/14/2919
،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کےلئے آواز اٹھائی ہے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک بہت اچھا نیٹ ورک ہے میں شکریہ ادا کرتا ہوں پی ٹی وی کے ایم ڈی اور انکی پوری ٹیم کا جہنوں نے ہمارے ضلع ہری پور کے مصروف صحافی شاہد اختر اعوان کو یہ زمہ داری دی تقریب کے اختتام پر پروگرام کے آرگنائزر شاہد اختر اعوان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ جس طرح آپ لوگ میری آواز پر لبیک کہتے ہیں میں بھی ہمیشہ کوشش کروں گا کہ آپ کے شانہ بشانہ رہ کر عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنابھرپور کردار ادا کرتا ہوں۔