*ہری پور تھانہ سرائے صالح پولیس کی کاروائی ، اندھا قتل ٹریس ملزم گرفتار ۔وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹر کار بھی برآمد ۔*
ایس پی انوسٹی گیشن ہریپور جمیل الرحمان نے ہمراہ ڈی ایس پی سٹی منیر خان اور ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح انسپکٹر راجہ ممتاز ترک کے تھانہ سرائے صالح میں میڈیا بریفنگ میں بتلایا کہ مورخہ 13.02.2024 کو تھانہ سرائے صالح پولیس کو چھپڑا سوکا میں پلاسٹک میں لپٹی ہوئی باریک آہنی تارسے باندھی ہوئی نعش ملی ۔جو بعد تشدد اسلحہ آتشین قتل شدہ تھی ۔جس کی
ہری پور تھانہ مکھنیال پولیس کی بروقت کاروائی دوہرے قتل
سوشل میڈیا پر تشہیر بھی دی گئی ۔ جو بعد ازاں شناخت عون علی شاہ ولد سید صدف بخاری سکنہ محلہ پڑی ٹیکسلا کے نام سے ہوئی ۔جسکا پوسٹمارٹم کیا اور ورثاء کے حوالے کیا ۔ نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ علت 85 مورخہ 13.2.2024 جرم 302 کے مقدمہ درج رجسٹرہوا۔ ڈی پی او ہری پورسلیمان ظفر(PSP )نے واقع کا نوٹس لیا اور افسران کو نامعلوم /ملزم /ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمان نے ڈی ایس پی ستی منیر خان ،ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اور تفتیشی سٹاف پر مشتعمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر نامعلوم ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے کے احکامات جاری کیے۔ سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے مقدمہ متعدد مشتبہ گان کو انٹاروگیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں میں تفتیش کا آغاز کیا۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ مقتول عون علی شاہ کی شادی مسماۃ بشری بی بی سے ہوئی جو مقتول نے طلاق بھی دی ہوئی تھی جس کا اس کو رنج بھی تھا ۔ جس نےبعد میں جواد خان ولد سلطان خان سکنہ شیخ البانڈی ایبٹ آباد سے شادی کرلی ۔جس کا شک کی بناءپر کال ریکارد ڈیٹا چیک کیا ۔جو کہ بلال خان ولد ایاز خان سکنہ ریحانہ حال سرائے صالح کے ساتھ رابطہ تھا ۔جسکو تھانہ لا کر انٹاروگیٹ کیا دوران انٹاروگیشن بلال نے انکشاف کیا کہ بشری بی بی اور اس کے موجودہ خاوند جواد خان اور اس کے بھائی سعد خان کیساتھ ملکر مقتول عون علی شاہ کو قتل کرنے کا پروگرام بنایا۔ مقتول کی سابقہ بیوی نے مقتول کو ہری پور ساتھ لانے کے لیے بھی تیار کیا اور مورخہ 12.02.2024 کو بلال خان نے رینٹ پر موٹرکار لی اور واہ کینٹ ٹیکسلا جا کر مسماۃ بشری بی بی اور مقتول عون علی شاہ کو کار میں بٹھا کر سرائے صالح واقع اپنے گھر میں لایا ۔ جہاں سعد خان ولد سلطان خان سکنہ شیخ البانڈی پہلے سے موجود تھا ۔ملزمان نے گھر کی نچلی منزل پر مقتول کے ہاتھ باندھے اور تشدد کیا اور مقتول کے موبائل وغیرہ بھی چھین لیے ۔مقتول کو بذریعہ اسلحہ اتشین فائر کرکے قتل کردیا ۔ ملزم جواد جوکہ مسماۃ بشری بی بی کا خاوند ہے بذریعہ واٹس ایپ دیگر ملزمان کے ساتھ رابطے میں تھا ۔ ملزمان نے مقتول کے قتل کے بعد نعش پلاسٹک میں لپیٹ کرآہنی تار سے باندھ کرچھپڑا سوکا میں پھینک دی ۔ ملزم بلا ل کی نشاندہی پر وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹرکار نمبری LRL.348 بھی برآمد کرلی ۔وقوعہ میں ملزم جوادخان کی ایماء صلاح مشورہ سے دیگر ملزمان بلال خان ،سعد خان مسماۃ بشری بی بی نے عون علی کو قتل کیا ۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقاما ت پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے ۔