آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے انوسٹمنٹ فراڈ میں ملوث غیر ملکی ملزم گرفتار
آن لائن ایپ کے ذریعے انوسٹمنٹ کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والا غیر ملکی ملزم ٹرانسلیٹر سمیت گرفتار
جاری کاروائیوں میں آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث ملزم بائی شیامونگ گرفتار
ملزم کے ٹرانسلیٹر شہزادہ ایاز کو بھی تحویل میں لے لیا گیا
ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا
ملزم آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے انوسٹمنٹ کے نام پہ رقوم بٹورنے میں ملوث پایا گیا
ملزم پاکستانی شہریوں کے اکاؤنٹس کے غیر قانونی استعمال میں ملوث پایا گیا
ملزم نے مختلف شہریوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ان کے نام سے بینک اکاونٹ کھلوائے ہوئے تھے
ملزم نے شہریوں سے انوسٹمنٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے میں ملوث ہے۔
ملزم نے مذکورہ اکاونٹس کی آن لائن رسائی حاصل کی ہوئی تھی
چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے 3 عدد موبائل فون بھی برآمد
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ایف آئی اے