حال ہی میں ایک ایوارڈز کی تقریب میں معروف اداکار احد رضا میر اور رمشا خان کو بہترین آن اسکرین جوڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو سجل علی کی یاد دلا دی۔
رمشا خان اور احد رضا میر کو 2022 میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کے لیے بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا جس کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
دونوں کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں تو مداح ماضی میں سجل علی اور احد رضا میر کو بہترین آن اسکرین جوڑی کے ایوارڈ کو نہ بھلا سکے اور سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر پرانی ویڈیوز پھر سے شیئر کی گئیں۔
ماضی کی ویڈیوز میں ان ہی ایوارڈز میں سجل اور احد کو بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ وصول کرتے دیکھا گیا۔