ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔
تھانہ سٹی کی حدود ہوٹل نزد منڈی مویشیاں اور ساونڈ سسٹم دوکان سے شہریوں سے رقم چھیننے کے واقعات رونما ہوئے ۔مدعیان کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر ہوئے ۔
https://urdu.humgawah.com/2024/09/23/2936
ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ولید الرحمان ولد عبدالرحمان سکنہ سرائے صالح اور محمد طارق ولد عبدالغفار سکنہ گلشن آباد کالونی راجن پور کو گرفتار کر کے ملزمان سے 70 ہزار روپے برآمد کرلیے ۔ملزمان نے دوران سرسری انٹاروگیشن منکراء روڈ گھر سے چوری کا بھی انکشاف کیا ۔ملزمان سے مذید تفتیش جاری ۔