
Islamabad High Court disposed of PTI's petition for protest
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 26 جولائی کو وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کی اجازت کیلئے دائر درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
عدالت نے کہا کہ انتظامیہ قانون اور عدالتی آبزرویشنز کو مدنظر رکھ کر 29 جولائی کو ایف نائن پارک یا کسی مناسب جگہ پر احتجاج کی درخواست کا فیصلہ کرے۔
منہ پر بیٹھی مکھی مارنے کی کوشش کرنیوالا شخص ایک آنکھ سے محروم ہوگیا
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے فیصلے میں کہا کہ آئین میں مناسب پابندیوں کے ساتھ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے تھریٹ کی بنا پر درخواست گزار پارٹی کے آئینی حقوق سلب نہیں ہو سکتے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے جمعہ کو اسلام آباد میں احتجاج مؤخر کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے احترام میں جلسہ پیر تک مؤخر کررہے ہيں۔