صوبائی وزیر برائے بلدیات ، الیکشن و دیہی ترقی خیبر پختونخواہ ارشد ایوب خان نے اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر اربن ایریاز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ہریپور ، سوات ، صوابی بنوں ، مانسہرہ ، کوہاٹ اور کرک نے اپنی کارکردگی بارے آگاہ کیا اور درپیش مسائل بارے بتایا
ارشد ایوب خان نے سختی سے ہدایت جاری کی کہ تمام اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز میں گوسٹ ملازمین کیخلاف ایکشن لیا جائے اور ان لوگوں کو جو نوکریوں پہ کئی عرصے سے نہیں آ رہے ان کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے حکومت کا پیسہ عوام کا پیسہ ہے اس کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔۔