یہ اعلان یونین کی فیڈرل ایگزیکٹوکونسل کے 19 سے 21 جولائی 2024 کو گوجرانوالہ میں ہونے والے اجلاس میں کیاگیا ۔ ملک گیر تحریک چلانے کے سلسلے میں پی ایف یوجے سے ملحقہ یونینزاپنے کارکنوں کو متحرک کریں گی ۔ یونینز کے عہدیدار اخبارات کے ایڈیٹروں اور پرنٹرز سے اخبارات کو بندش سے بچانے کے لئے بات کریں گے تاکہ کوئی طریقہ کار طے کیاجاسکے ۔ حکومت سے مطالبہ کیاجائے گا کہ اخبارات کو بھی پی آئی اے اور سٹیل مل کی طرح بیل آءوٹ پیکج دیاجائے ۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیاہے کہ ہتک عزت قانون میں پائی جانے والی خامیوں کو دورکرنے کے لئے ایک قانونی مسودہ تیارکیاجائے گا ۔ یہ مسودہ ایک تین رکنی کمیٹی تیار کرے گی اوریہ قانونی مسودہ حکومت کو پیش کیاجائے گا ۔
فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو پاکستان یونین آف جرنلسٹس کی ممبرشپ دینے کا اصولی فیصلہ کیاہے ۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لئے آئین میں درکار ضروری ترامیم کی جائیں گی ۔ فیڈرل یونین ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے ایک فارم جاری کرے گی ۔ یہ ڈیٹا تمام ملحقہ یونینز اکٹھا کریں گی ۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کو صحافیوں کے قتل پر تشویش ہے ۔ اس سلسلہ میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلی کو خطوط لکھے جائیں گے اور ان سے ملاقاتیں کی جائیں گی جن میں صحافیوں کے تحفظ کے لئے موثراقدامات کرنے کامطالبہ کیاجائے گا ۔
صحافیوں کی بیوگان کو واجبات دلانے کے لئے ان کی قانونی معاونت کی جائے گی ۔ یوجیزبیوگان کے کیسوں کے فیصلے جلد کرانے کے لئے راولپنڈی ،اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق ورک سے رابطہ کریں گی جو ان کیسوں میں قانونی معاونت کے لئے اقدامات کریں گے ۔
روزنامہ 92 اور ٹیلن نیوز سے برطرفیوں کے مسئلے اور ان اداروں کے صحافیوں کو واجبات دلانے کے لئے جائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دینے اقدامات کئے جائیں گے ۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر 2 اگست 2024 سے 2 اگست 2025 تک پلاٹینیم جوبلی تقریبات منانے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔ 02 اگست 2024کو تمام یوجیز اپنے اپنے شہروں میں تقریبات کا انعقاد کریں گی ۔ یہ تقریبات پوراسال جاری رہیں گی ۔ ان تقریبات میں نئے صحافیوں کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی تاریخ اور صحافیوں کے حقوق کے لئے کی جانے والی جدوجہد سے آگاہ کیاجائے گا ۔
مردان حال محلہ راجگان خانپور نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
تمام یوجیز ایف ای سی کے آئندہ ہونے والے اجلاسوں میں اپنے اپنے منٹس رجسٹرساتھ لائیں گی ۔ آئین کے مطابق ہریوجے کے لئے اپنے پہلے اجلاس میں الیکشن کمیٹی بنانا لازم ہے ۔ ایف ای سی نے فیصلہ کیاہے کہ الیکشن کمیٹی تشکیل دینے کے آئینی تقاضے پوراکرنے کویقینی بنایاجائے گا ۔ آئندہ بی ڈی ایم میں یہ طے کیاجائے گا کہ آئندہ ہونے والے الیکشن پراسس کو مقررہ وقت پر مکمل نہ کرنے والی یونین کے خلاف کیاکارروائی کی جائے گی ۔ ملحقہ یونینز کو 10 اگست 2024 تک جمع کرانا ہوگی جو یوجیز اس تاریخ تک جمع نہیں کرائیں گی انھیں الیکشن پراسس میں شامل نہیں کیاجائے گاتاہم خیبریونین آف جرنلسٹس کو الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے رعایت دی جائے گی ۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اقبال جعفری ہوں گے ۔ چیئرمین ، الیکشن کمیٹی کے ممبران مشاورت سے مقرر کریں گے ۔
جن ریجنل یونینزکی جانب سے الحاق کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں وہاں متعلقہ یونین کے عہدیدار دورہ کرکے ریجنل یونین کے الحاق سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن نومبر2024 کو ہوں گے ۔ صدر اور سیکرٹری جنرل باہمی مشاورت سے حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔
ارشد انصاری
سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس