کراچی میں صبح سویرے بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
ارشد ایوب خان نے اربن ایریا ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کے اجلاس کی صدارت کی
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 24کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔