خانپور( عمیر خان) خانپور ڈیم، لیفٹ بینک کینال میں دو افغانی النسل معصوم بچے سمیر 9/10 سال، ابوبکر 7/8سال پسران فیروز سکنہ مردان حال محلہ راجگان خانپور نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق۔ تیسرے ساتھی احسان اللہ ولد امان اللہ بعمر 9 سال کو زندہ بچا لیا گیا۔ بچے والدین کے ہمراہ خانپور میں چند روز سے اپنے عزیزوں کے ہاں مقیم تھے، تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم کی لیفٹ بینک کینال میں دو افغانی النسل سگے بھائی 9/10 سالہ سمیر اور ابوبکر بعمر 7/8 سال پسران فیروز خان نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے تیسرے ساتھی احسان اللہ ولد امان اللہ بعمر 9 سال کو زندہ بچا لیا گیا۔ تینوں کی بابت معلوم ہوا ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ خانپور محلہ راجگان میں کچھ روز سے اپنے عزیزوں کے ہمراہ مقیم تھے۔ کہ گزشتہ روز تینوں بچے اپنے دیگر کئی ساتھیوں کے ہمراہ خانپور نہر پر نہانے کیلئے گئے تھے۔ جہاں نہر کے دونوں اطراف بندھی رسی ٹوٹ گئی اور بچے بہتے پانی میں پیدا شدہ آبی کائی میں پھنس گئے۔ ہر چند ریسکیو 1122اور مقامی افراد نے انہیں نکالنے کی کوشش کی مگر پانی کے بہاؤ کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا رہا۔ تاہم مقامی انتظامیہ کی درخواست پر خانپور ڈیم انتظامیہ نے نہر بند کی۔ جب بچوں کو نکالا جا سکا۔ مگر دو بچوں سمیت و ابوبکر جن کی عمریں بالترتیب 9/1 اور 7/8 سال تھیں جانبر نہ ہو سکے، جبکہ تیسرے بچے احسان اللہ ولد امان اللہ کو بچا لیا گیا۔ دونوں معصوم سگے بھائیوں کی وفات پر خانپور کی فضاء انتہائی سوگوار رہی۔ دونوں بچوں کی ڈیڈ باڈیز کو ناگزیر قانونی کاروائی کے بعد خانپور THQ ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔