ہم میں سے کئی لوگ بیت الخلا میں بہت زیادہ دیر تک بیٹھتے ہیں اور ان کی یہ عادت دوسروں کے لیے پریشانی کا سبب بنتی ہے لیکن لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟
اس کی وجہ جاننے کیلئے برطانیہ میں باتھ روم کا سامان بنانے والی کمپنی Villeroy & Boch کی جانب سے 2000 افراد پر مشتمل ایک تحقیق کی گئی جس دوران ہزاروں افراد سے حاصل شدہ اعداد وشمار کا جائزہ لیا گیا۔
حملے کے وقت ایک انچ کا فاصلہ باقی نہ رہتا تو زندگی جاسکتی تھی ڈونلڈ ٹرمپ
تحقیق میں شامل 43 فیصد افراد نے مصروف زندگی میں خود کو پرسکون رکھنے کیلئے بیت الخلا میں خود کو الگ تھلگ کرنے کا کہا جب کہ 13 فیصد شرکا کا کہنا تھا کہ اپنے شریک حیات سے علیحدہ وقت گزارنے کے لیے ایسا کیا۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک عام برطانوی شہری ہفتے میں ایک گھنٹہ 44 منٹ یا مہینے میں تقریباً ایک دن واش روم میں گزارتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق مرد ایک ہفتے میں اوسطاً 2 گھنٹے ( تقریباً 20 منٹ روزانہ ) اور خواتین ہفتے بھر میں ایک گھنٹہ42 منٹ ( 15 منٹ سے زائد وقت روزانہ) واش روم میں گزارتی ہیں۔
بیت الخلا میں طویل وقت گزارنا فائدہ مند لیکن کیوں؟
تحقیق میں بتایا گیا کہ تناؤ دور کرنے کے لیے بیت الخلا میں گزارا گیا زیادہ وقت ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے جب کہ ہم میں سے کئی افراد یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ بیت الخلا کو آرام کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
برٹش ایسوسی ایشن فار کونسلنگ اینڈ سائیکوتھراپی کی رکن جارجینا اسٹرمر کا کہنا ہے کہ مصروف اور مشکل زندگی میں لوگ بیت الخلا کو فرار کی صورت منتخب کرتےہیں کیوں کہ بیت الخلا کا وقفہ سماجی طور پر قابل قبول ہوتا ہے۔