کراچی: محکمہ موسمیات نے آج سے شہر کے درجہ حرارت میں کمی اور دوپہر میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مطلع ابر آلود ہے اورسمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے جب کہ شہر میں 21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔
اسرائیلی ٹینکوں کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی مزید 50 فلسطینی شہید
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں کمی اور دوپہر میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے جس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔