ہری پور پولیس کی جانب سے 8 محرم الحرام سرائے صالح کے جلوس کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد ،ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP)اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین نے 8محرم الحرام سرائے صالح کے جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ، روٹس کا معائنہ کیا، علماء امن کمیٹی ممبران سے ملاقات۔
ہری پور8 محرم الحرام کے حوالہ سے مرکزی جلوس سید صفدر حسین شاہ کے گھر تکیہ سرائے صالح سے برآمد ہوا۔ جلوس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے گئے۔
ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان ،ڈی ایس پی سٹی منیر خان نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح ساجد نواز کے جلوس کے سیکورٹی انتظامات کی برائے راست نگرانی کی۔جلوس کے شروع ہونے سے قبل تمام روٹس کو بی ڈی ایس یونٹ اور سنیفر ڈاگ کے ذریعے مکمل چیک کیا گیا۔ جلوس کے روٹس میں آنے والے راستوں اور گلیوں کو قناتیں لگا کر بند کرنے کے ساتھ پولیس کی نفری تعینات کی گئی۔ جلوس کے راستوں میں اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز سنائپرز اور ایلیٹ فورس کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا۔ جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھروگیٹ بھی نصب کئے گئے۔ جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی مکمل چیکنگ کا عمل کیا جارہا ہے۔ جلوس کے موقع پر سرائے صالح سے جی ٹی روڈ بند ہونے پر ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے اور عوام کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لئے متبادل روٹس متعین کئے گئے۔ پولیس کے علاوہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی و دیگر ایجنسیوں، ضلعی انتظامیہ، ہسپتال عملہ، ریسکیو 1122،میونسپل کمیٹی کے افسران اور اہلکاران نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دی۔
افسران نے جلوس کے روٹس اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور جلوس کے اختتام تک چوکس ہوکر اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن محرم الحرام کے قیام کے لئے ہری پور پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔تمام سٹیک ہولڈرز کا پرامن محرم الحرام کے قیام کے لئے پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو سراہا