ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت محرم الحرام کے جلوس کے حوالے سے پولیس و دیگر محکمہ جات کے افسران کے ساتھ میٹنگ ۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP ) کی زیر صدارت محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے پولیس اور دیگر محکمہ جات کے افسران کے ساتھ میٹنگ ۔میٹنگ میں ڈی ایس پی ٹریفک ،ڈی ایس پی سپیشل برانچ ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ،ڈی ایس پی سٹی ،ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انچارج ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔
ڈی پی او ہری پور نے جلوس کی سکیورٹی اور دیگر صورتحال کا جائزہ لیا اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پرامن محرم الحرام کے جلوس کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ۔جلوس کے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کو موثر کریں ۔تمام پولیس اور دیگر محکمہ جات کے افسران باہمی مشاورت کے ساتھ تمام تر سکیورٹی اور دیگر امور پر مل کر کام کریں ۔تمام افسران الرٹ اور چوکس رہ ڈیوٹی سرانجام دیں ۔