بالی وڈ فلموں میں اپنے ڈانس نمبرز کے لیے مشہور نورا فتیحی نے اسلام کے ساتھ اپنے گہرے تعلق اور زندگی میں نماز کی اہمیت کے بارے میں بات کرکے سب کو حیران کر دیا۔
ایک انٹرویو میں کینیڈین رقاصہ اور اداکارہ نورا نے کہا کہ نماز ایک مراقبہ کی طرح ہے، جو بندوں کو اپنے خالق سے جڑنے اور روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انٹرویو کے میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ کیا وہ روزانہ نماز پڑھتی ہیں، تو نورا نے کہا، ہاں، ہاں۔
اداکارہ نے کہا کہ جب آپ اپنے خالق کے ساتھ جڑتے ہیں تو آپ روحانی اور ذہنی طور پر ایک مختلف دائرے میں ہوتے ہیں۔
نورا نے مزید کہا کہ دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے میں کیا خوبصورت بات ہے، وہ وہی شخص بتا سکتا ہے جو اسے ادا کرتا ہے۔
نماز کا وقت وہ وقت ہوتا ہے جب آپ ہر کام کاج سے رک جاتے ہیں اور آپ اپنے خالق کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے دن میں پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھ پاتیں۔
البتہ انہوں نے نماز سے آنے والی تبدیلی پر روشنی ڈالی، اسے ایک ‘لین دین کے عمل’ کے طور پر بیان کیا جہاں اظہار تشکر کائنات اور خدا سے مزید برکات حاصل کرنے کا باعث بنتا ہے۔
93 فیصد پاکستانی رشوت کے شدید مخالف، نیا سروے
نورا نے مزید کہا کہ دن میں پانچ وقت کی نماز ادا کرنا بہت اچھی بات ہے، انہیں کہا جاتا ہے کہ وہ دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہیں، بعض اوقات بہت مصروف رہتی ہوں تو کبھی 2 یا 3 پڑھ پاتی ہوںلیکن جب آپ شکر گزار ہوتے ہیں تو کائنات کا خدا آپ کو زیادہ دیتا ہے۔ نورا فتحی نے کہا کہ ‘خالق’ کے ساتھ تعلق استوار کرنے سے ہر کسی کو بیرونی طاقتوں سے ‘تحفظ’ مل سکتا ہے۔
نماز کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا،جب آپ سجدہ کرتے ہیں، جب آپ کا سر فرش پر ہوتا ہے، یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب آپ استغفار کر رہے ہوتے ہیں،یہ وہ لمحہ ہے جب آپ مکمل طور پر ایک مختلف سطح پر خدا سے جڑے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ اس لمحے کو بہت سی چیزوں کے لیے استعمال کرتے ہیں، زیادہ تر لوگ اسے معافی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم گنہگار ہیں، دن بھر ہم مسلسل گناہ کرتے رہتے ہیں لہذا یہ وہ لمحہ ہے جب آپ خدا کے ساتھ دوبارہ جڑتے ہیں اور آپ اپنی سلیٹ صاف کرنے کی کوشش کر تے ہیں۔