کندھ کوٹ (ویب ڈیسک) کچے کے ڈاکوؤں نے تین محنت کش مغویوں کو برہنہ کرکے زنجیروں میں باندھ کر ان کی وڈیو جاری کردی،ویڈیو کے دوران ڈاکوؤں نے ایک مغوی کو گولی مار کر زخمی بھی کردیا، ساتھ ہی مغویوں پر بے رحمانہ تشدد بھی کیا گیا۔
آج نیوز کے مطابق علی شیر شیخ، میر خان شیخ اور سہراب شیخ نامی مغویوں نے ہاتھ جوڑ کر ڈاکوؤں سے آزادی کے لیے التجائیں کیں۔خیال رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نےبتایا تھا کہ کشمور، شکارپور اور گھوٹکی میں پہلے ڈاکو زبردستی اغواء کرتے تھے، اب ہنی ٹریپنگ کر رہے ہیں۔