شہید کنسٹیبل عمیر تھانہ سرائے صالح کی حدود میں یوٹیلٹی سٹور پر ڈکیتی کے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے ملزمان کی فائرنگ کی نتیجے میں شہید ہوئے ۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP) کی شہید عمیر کے گھر آمد ۔شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور محکمہ پولیس کی جانب سے شہید کے اہلخانہ کو دی جانے والے سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔
ڈی پی او ہری پور نے شہید کے اہلخانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔خیبر پختونخوا پولیس نے قیام امن کے بے شمار قربانیاں دیں ہیں ۔شہداء کی فیملی ہماری اپنی فیملی ہیں ۔کسی بھی مسئلہ یا پریشانی کی صورت میں میرے دفاتر کی دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔
ڈی پی او ہری پور نے شہید عمیر شہید کے بچے کو گفٹ دیے اور اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔