کراچی : پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے ، جس کے تحت عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے.
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو سکتی ہے ، ملک میں آج چاند نظر آنے کے امکانات ہیں
9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی، غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہو سکتی ہے۔.
چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، وفاقی حکومت نے عید پر دس سے تیرہ اپریل تک عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور آسٹریلیا سمیت کئی ملکوں میں بھی عید الفطر کل منائی جائے گی جبکہ امریکا اور برطانیہ میں بھی ایک ہی دن عید کا امکان بڑھ گیا ہے۔