ہری پور پولیس کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے فلیگ مارچ کا انعقاد۔
ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد اور ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) کی سربراہی میں ضلع بھر میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا۔ فلیگ مارچ میں ڈپٹی کمشنر ہری پور ، ڈی پی او ہری پور، ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور ،اسسٹنٹ کمشنرز ،سرکل ایس ڈی پی اوز، جملہ ایس ایچ اوز،ٹریفک، ایلیٹ فورس کے دستوں اور دیگر افسران و جوانوں نے حصہ لیا۔
فلیگ مارچ ہری پور شہر کے مختلف بازاروں،سرائے صالح، بائی پاس، کھلابٹ اور مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئےجی ٹی روڈ نزد ڈی سی آفس اختتام پذیر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ آمدہ عید الفطر کے سلسلے میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔چاند رات و عید الفطر کی خوشی میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی ہرگز نہ کریں۔
اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ غیر قانونی و مشکوک سرگرمی کے بارے میں بروقت پولیس یا قریبی تھانہ جات کو اطلاع دیں۔