ہری پور تھانہ حطار کی حدود کامل پور میں مورخہ 09.04.2024 کو گھریلو تنازعہ پر ملزم بشارت نے اپنی بیوی کو بذریعہ اسلحہ آتشین کے قتل کیا۔مقتولہ کے بھائی خضر حیات کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.109 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP ) نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی خانپور اور ایس ایچ او حطار کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے ۔
ایس ایچ او تھانہ حطار امتیاز خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد بشارت ولد ولد اکبر سکنہ کامل پور کو گرفتار کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔