لاہور کے انٹیلی جنس ونگ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خود کو نیب کے چیئرمین بتانے والے جعلساز اور ان کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ نیب کے ترجمان کے مطابق، ملزمان شہریوں کو نیب کے سینئر افسر بن کر بلیک میل کرتے تھے، اور جب ملزمان کے خلاف شکایات آئیں، انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کی۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سگے بھائی ہیں اور دونوں منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کو ڈرا کر پیسے بٹورتے تھے۔ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے تھانہ چوہنگ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
لاہور میں نشہ آور جوس پلا کر گردے نکال کر فروخت کرنیوالے گینگ کے کارندے کو گرفتار کیا گیا