
الشفا اسپتال پر اسرائیلی فورسز کا چھاپہ اور بمباری
اسرائیلی فورسز نے غزہ کے الشفا اسپتال پر رات گئے چھاپہ مارا اور اسپتال کو گھیرے میں لے لیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال پر گولہ باری کی ہے، جس سے شدید فائرنگ کے نتیجے میں اسپتال کا عملہ شدید خوف وہراس میں مبتلا ہوگیا۔ بمباری سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور کچھ افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی گولہ باری سے الشفا اسپتال کے سرجیکل کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر اسرائیلی فوج نے اسپتال میں پناہ لیے سیکڑوں افراد کو اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے جنگجو اسپتال کے اندر منظم ہو گئے ہیں اور ان کو اسرائیلی فورسز کی خلاف جاری آپریشن میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
امریکہ کے لیے سینکڑوں جاسوس سیٹلائٹس کا نیٹ ورک بنانے کا ایک خفیہ معاہدہ