
عمران ریاض کو جیل سے آزاد کر دیا گیا۔
ای ٹی سی نے زمان پارک حملہ کیس میں صحافی عمران ریاض کی ضمانت قبول کر لی، جس کے بعد انہیں کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
پولیس نے عمران ریاض کو ایک ہفتہ قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں عمران ریاض کی ضمانت قبول کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کا جمع کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔
عدالت کی جانب سے روبکار جاری اور موصول ہونے کے بعد عمران ریاض کو رہا کیا گیا۔ اس موقع پر جیل کے باہر ان کے حامیوں نے نعرے بازی کی اور پتیاں نچھاور کر کے عمران ریاض کا پرتپاک استقبال کیا۔
ہارٹ اٹیک، فالج، اور قبل از وقت موت سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ۔