ہری پورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نےحطار انڈسٹریل اسسٹیٹ میں آلودگی کا نوٹس لے لیا,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ہری پور منیرہ عباسی نے انڈسٹریل اسسٹیٹ میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کا نوٹس لیکر متعلقہ اداروں کو کاروائی کی ہدایت کر دی،
چئیرمین حطار اکنامک زون کو لکھے میں گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حطار انڈسٹریل اسسٹیٹ میں قائم سٹیل اور دیگر فیکٹریاں پیسے بچانے کے لیے قدرتی گیس کے بجائے ٹائر پاؤڈرز اور تیل استعمال کرکے ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے اور ا سکی وجہ بن رہی ہیں،ایسی بچت کے زریعے انسانی زندگی،صحت اور ماحولیاتی آلودگی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ایسے اقدام سے نہ صرف وہاں کے نزدیکی باشندے بلکہ پرندے اور ان انڈسٹریز میں کام کرنے والے افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں،
اُنھوں نے چئیرمین حطار اکنامک زون کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی آرگنائزیشن سے مانیٹرنگ آفیسر اپوائنٹ کریں جو ایکٹنگ رجسٹرار کنزیومر کورٹ،ڈائریکٹر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ایبٹ آباد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز/کنزیومر پروٹیکشن سے لیزان رکھے تا کہ مشترکہ طور پر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جاسکیں،
اُنھوں نے ڈی ایف او ہری پور کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں لگانے کے لیے پودے اور لیبر فراہم کریں جبکہ چئیرمین حطار اکنامک زون اپنی حدود میں آنے والی تمام فیکٹریوں کے مالکان سے درخت لگانے کی مہم کے حوالے کوآرڈنیشن اور لیزان رکھیں۔