مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ایاز صادق کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے نامزد کیا۔
مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف اور نواز شریف نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم اور ایاز صادق کو اسپیکر کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ ایاز صادق ایک بہترین اسپیکر کے طور پر ثابت ہوں گے۔
چیئرمین سینیٹ و گورنر پنجاب پی پی، اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ کا ہوگا، فارمولا طے۔
نواز شریف نے اقلیتی بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، انکو ویلکم کیا۔ انہوں نے خواتین کی بڑھتی تعداد کو بھی مبارکباد دی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے اتحادی حکومت کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی ہوں گے۔اسی طرح چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ ہوں گے۔