اپر خانپور بس حادثہ ۔
تھانہ خانپور کی حدود ہلی روڈ نزد سربروٹ مسافر بس اچانگ گہری کھائی میں جا گری ۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد کی خصوصی ہدایات پر اسٹنٹ کمشنر خانپور اور ایس ایچ او تھانہ خانپور خانپور کے دورافتادہ علاقہ سربروٹ سیکی بس جائے حادثہ پر ریسکیور آپریشن کی نگرانی کی ۔ریسکیو آپریشن میں پولیس اور ریکسیو ٹیموں نے حصہ لیا۔اب تک 05 افراد جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہیں ۔
ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر تحصیل ہیڈکواٹر خانپور میں از خود تمام امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں انکو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Related Stories
نومبر 11, 2024
نومبر 7, 2024
نومبر 7, 2024