7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی انسانیت سوز کارروائیوں میں مزید 29 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں اور تقریباً 70 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، کئی ہزار فلسطینی بے گھر اور بے سروسامان ہیں اور مشکلات سے دوبارہ گزر رہے ہیں۔
غزہ کے شمالی علاقے میں، جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ میں، ایک باپ نے بچوں کی بھوک کو دیکھ کر اپنے گھوڑوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا کہ بچوں کو کھانا دے سکیں، اس لیےاُس نے اپنے گھوڑے ذبح کر دیے تاکہ وہ اور ان کے بچے زندہ رہ سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بڑے لوگ بھوک اور پیاس برداشت کر سکتے ہیں لیکن چھوٹے بچے کو بھوکا رکھنا بہت مشکل ہے۔ ان کو دیکھ کر ہماری برداشت ختم ہو جاتی ہے.