عالمی کرکٹ کپ ،آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے شکست دیدی
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5رنز سے ہرا دیا ۔بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دھرم شالا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 389 رنز کا ہدف دیا ۔ آسٹریلیا کے 389 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رن بناسکی۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.2 اوور میں 388 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 109 رن بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر 81، مچل مارش 36، اسٹیون اسمتھ اور مارنوس لبوشین 18،18 اور گلین میکسویل 41 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔جوش انگلس نے 38 رن کی اننگز کھیلی،کپتان پیٹ کمنز 37 ، مچل اسٹارک ایک اور ایڈم زمپا صفر پر آؤٹ ہوئے۔