ھری پور (کلچرل رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ حلقہ پی کے 46 کے نامزد امیدوار عتیق الرحمان چوہان کی ھری پور کی تاجر برادری اور مختلف مکتبہ فکر کے علماء سے ڈور ٹو ڈور ملاقات ،علماء اور تاجروں کی الیکشن میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی ،تفصیلات کیمطابق ھری پور سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ حلقہ پی کے 46 کے نامزد امیدوار عتیق الرحمان چوہان کی گزشتہ روز مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور تاجر برادری سے ڈور ٹو ڈور ملاقات اور اپنی پارٹی کے منشور سے اگاہ کیا جس پر علماء کرام اور تاجر برادری نے آئندہ الیکشن میں بھرپور حمایت کی مکلمل یقین دہانی اور تعاون کرنے کا یقین دلایا ہے ۔عتیق الرحمن چوہان نے موچی بازار ،مین بازار اور دیگر دوسرے ملحقہ بازاروں کے تاجروں سے ڈور ٹو ڈور ملاقات میں اپنے پارٹی منشور سے دوکانداروں کو اگاہ کیا اور الیکشن میں بھرپور تعاون کی اپیل کی جس پر دوکانداروں نے ان کو مکلمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مکمن الیکشن میں تعاون کریں گے اور اپنا ووٹ ان کو دیں گے اسکے ساتھ ساتھ بعداز نماز جمعہ مختلف مکاتب فکر کے علماء سے بھی مساجد میں جاکر ملاقات کی اوع ان کو بھی اپنی پارٹی کے منشور سے اگاہ کیا جس پر علماء نے بھی آئندہ الیکشن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے واضع رہے کہ عتیق الرحمن چوہان ایک بے ضرر انسان ہیں اور عرصہ دراز سے رفاہ عامہ کے کاموں میں مصروف عمل ہیں ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس وقت ناصرف پورے ملک میں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی قدرتی آفات جیسے سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں اپنے مسلمان بھائیوں کی خدمت اور مدد میں کوشاں ہے ۔