ملک میں عام انتخابات
الیکشن کمیشن 14 دسمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا، ذرائع
الیکشن کمیشن کا انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران انتظامیہ سے لینے کا فیصلہ
عدلیہ نے انتخابات کےلیے ریٹرننگ افسران دینے سے معذرت کرلی
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ہوں گے
شیڈول کے اعلان کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 6 دن کا وقت دیا جائے گا
کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد نامزد امیدواروں کی فہرست اگلے روز شائع کردی جائے گی
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 8 دن کا وقت دیا جائے گا
کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کے لیے 4 دن ہوں گے
کاغذات نامزدگی کی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کے لیے 7 دن کا وقت ہوگا
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست اپیلوں پر فیصلوں کے اگلے روز شائع کی جائے گی
اگلے ہی روز کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے
اس کے ایک روز بعد امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور حتمی فہرست شائع کی جائے گی
پولنگ کی تاریخ اور امیدواروں کی حتمی فہرست میں 28 دن کا وقفہ ہونا چاہئے
عام انتخابات، حتمی انتخابی ووٹر فہرستیں تیار