الخدمت نے غزہ میں 15کروڑ کا امدادی سامان تقسیم کرلیا، مزید 50 کروڑ مختص
ملک کی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ متاثرین کیلئے 15 کروڑ کا امدادی سامان تقسیم اور مزید 50 کروڑ مختص کردیے۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے کہاہے کہ الخدمت کا بین الاقوامی رفاہی اداروں کے اشتراک سے 7 اکتوبر سے غزہ میں ریلیف آپریشن جاری ہے، غزہ اِس وقت شدید انسانی بحران کا شکار ہے جہاں پانی، خوراک اور طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایاکہ الخدمت نے فوری طورپر غزہ میں موجود بین الاقوامی رفاہی اداروں کے اشتراک سےمیسر اور موجود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور اسکولوں میں قائم کیمپوں میں پکے پکائے کھانے اور موسمی اثرات سے بچاؤ کے لیے ونٹر پیکج کی تقسیم کا کام جاری رکھے ہوئے ہے، اِسی طرح آبادیوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے اور ابتدائی طور پر اسپتالوں کو ادویات کی فراہمی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اب تک 15 کروڑ کا امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے اور مزید 50 کروڑ روپے بھی غزہ متاثرین کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں،