ہری پور تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ۔
مجموعی طور پر 4 کلو 572 گرام ہیروئن اور 210 لیٹر شراب برآمد ،مقدمات درج رجسٹر ۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشی جیسے مکروہ دہندہ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ چن ذیب تنولی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی محمد سجاد کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے دانیال ساجد ولد محمد ساجد سکنہ تلوکر سے 2 کلو 550 گرام ہیروئن ،تورات ولد انجیل سکنہ صدیق آباد پانڈک سے 2 کلو 22 گرام ہیروئن ،نصیر شاہ ولد نذیر شاہ سکنہ حال کھلابٹ سے 30 لیٹر شراب ،عمر شکیل ولد محمد شکیل سکنہ محلہ آصف آباد سے 30لیٹر شراب ،شاہد ولد اقبال سکنہ کھلابٹ سیکٹر نمبر 1 سے 30 لیٹر شراب ،نزاکت دین ولد محمد دین سکنہ پانڈک سے 30 لیٹر شراب اور آزاد عرف آزادی ولد شیر بہادر سکنہ محلہ خانوالہ درویش سے 60 لیٹر شراب برآمدکرلی ۔ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کرلیے ۔