لاہور: پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے تحریک انصاف کی سابق ایم این اے عندلیب عباس، سابق ایم پی ایز سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد کی ملاقات۔
ملاقات میں رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری بھی موجود۔
تینوں سابق ارکان اسمبلی کا جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار، پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان۔
جہانگیر خان ترین کی جانب سے عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد کا استحکام پاکستان پارٹی میں خیر مقدم۔