ہری پور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل،سینئیر صحافی صداقت حسن صدر،ملک فیصل اقبال خان جنرل سیکرٹری،عرفان مبارک سینئیر نائب صدر منتخب،دیگر نومنتخب عہدیداران میں جاوید اقبال جائنٹ سیکرٹری ،شکیل رفیق نائب صدر،توقیر حسین فنانس سیکرٹری ،اور محمود الرحمن آفس سیکرٹری منتخب ہو گئے،نو منتخب صدر صداقت حسن اور جنرل سیکرٹری ملک فیصل اقبال کا تمام ممبران کے جائز حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کا عزم،ممبران کی مبارکباد ۔گذشتہ روز ہری پور یونین آف جرنلسٹس کا انتخابی اجلاس سابق صدر یونس مجاز کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس دوران صدر مجلس نے ہری پور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2023/24 کے لیے الیکشن کمشنر و صدر پریس کلب ذاکر حسین تنولی کو انتخابات کے نتائج کا اعلان کرنے کی دعوت دی جس پر ذاکر تنولی نے ہری پور یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آخری تاریخ پر ہری پور یونین آف جرنلسٹس کے صدارتی امیدوار حافظ جاوید الحق سمیت دیگر امیدواران نے اپنے کاغذات واپس لیے جس بنیاد پر نومنتخب صدر صداقت حسن اور ان کی کابینہ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے جس پر اجلاس میں موجود ممبران ایچ یو جے نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور انھیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر ایچ یو جے کے نومنتخب صدر صداقت حسن،جنرل سیکرٹری ملک فیصل اقبال خان نے جملہ ممبران ایچ یو جے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہری پور یونین آف جرنلسٹس کے معتبر پلیٹ فارم سے ممبران کی فلاح و بہبود،پیشہ ورانہ تربیت اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔اس موقع پر صدر پریس کلب ذاکر حسین تنولی ،سینئیر نائب صدر مشرف ہزاروی،سابق چیئرمین نعیم عابد،سابق جنرل سیکرٹری حافظ جاوید الحق اور شاہد تبسم،حارث سواتی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا،ایچ یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا