اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس کو شیخ رشید احمد کےقبضے میں لی گئی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم
شیخ رشید کی انٹرا کورٹ اپیل منظور، سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار
پولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں غیر قانونی طور پر قبضے میں لیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
گاڑیوں کو وہیں لوٹا دیا جائے جہاں سے قبضے میں لی گئی تھیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلہ جاری کردیا
شیخ رشید کو شریک ملزم کے ضمنی بیان کی بنیاد پر مقدمے میں نامزد کیا گیا، فیصلہ
شیخ رشید کی قبضے میں لی گئی گاڑیاں جرم کے ارتکاب میں استعمال نہیں ہوئیں، فیصلہ
بظاہر پولیس نے شیخ رشید کی گاڑیاں ان کو پولیس کے سامنے سرنڈر کرانے کیلئے قبضے میں لیں، فیصلہ
پولیس کی جانب سے شیخ رشید کی گاڑیاں قبضے میں لیتے ہوئے قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا، فیصلہ