صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صباء نے ایس ڈی او غریب نواز کے ہمراہ پلوسی کے علاقوں میں بجلی چوروں کی روک تھام کے حوالے سے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں کی تعداد میں کنڈوں کو اتارتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی۔ ان کنڈا مافیا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی واپڈا حکام کے ہمراہ بجلی چوری کے روک تھام کے حوالے سے مشترکہ آپریشن جاری ہے اور آپریشن کے دوران قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور آپریشن کو پشاور کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا اور بجلی چوری کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔