ڈی ایس پی ٹریفک کی انچارج ٹریفک ہری پور، سرکل خانپور اور ٹریفک سٹاف سے میٹنگ ۔
ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی نے انچارج ٹریفک ہری پور انسپکٹر تنویر خان ،انچارج ٹریفک خانپور سرکل منیر خان اور دیگر ٹریفک سٹاف سے اپنے آفس میں میٹنگ کی ۔ڈی ایس پی ٹریفک نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ زائد کرایہ ،کالے شیشوں ،کمسن رائیڈرز ،اپلائیڈ فار موٹرسائیکل اور سکول کے بچوں کو گاڑی کی چھتوں اور سائیڈوں پر لتکا کر لے کرجانے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔مذید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ٹریفک وارڈن افیسر دوران ڈیوٹی اپنا پوائنٹ نہیں چھوڑے گا ۔عوام الناس کے ساتھ نرمی اور شائستگی سے پیش آئیں ۔اپنا ٹرن آؤٹ مذید بہتر بنائیں ۔