ایس ایس پی آپریشنز کا پشاور کے مشہور تکہ فروشی چرسی کے مالک کی سوشل میڈیا پر ملکی سمیت غیر ملکی سیاحوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیوز اور عوامی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ قبول پولیس کی فوری کاروائی مشہور چرسی تکہ کے مالک نثار خان گرفتار گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ملکی سمیت غیر ملکی سیاحوں کیساتھ بھی غیر اخلاقی حرکات کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، چرسی تکہ کے مالک نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔