
اسلام آباد (ہم گواہ)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (بی زیڈ یو) کے ہزاروں لاء طلباء کے تعلیمی مسائل کے حل کے سلسلے میں آج سینیٹ آف پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت سینئر قانون دان اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کی۔ اجلاس میں سینیٹر فوزیہ، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، یونیورسٹی کے نمائندگان اور طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے راؤ جواد خلیل شریک ہوئے۔اجلاس میں طلباء کو درپیش تعلیمی رکاوٹوں اور قانونی پیچیدگیوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، جس کے بعد کمیٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مسئلے کو لیگل فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے جلد از جلد حل کیا جائے۔اہم فیصلے:یونیورسٹی کو سپلیمنٹری امتحانات کے فوری انعقاد کا پابند بنایا گیا۔کلاسز کے جلد اجرا کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اُن طلباء کے لیے خصوصی ریلیف کی سفارش کی گئی جن کا معاملہ پاکستان بار کونسل، ایچ ای سی اور یونیورسٹی کے درمیان زیر التواء ہے۔اجلاس میں میڈیا کی نمائندگی بھی نمایاں رہی، روزنامہ سپریم کے ایڈیٹر نوید ستی اور چیف ایڈیٹر ہم گواہ شاہد اختر اعوان نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور طلباء کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔ کمیٹی کی سفارشات پر جلد عملدرآمد متوقع ہے جس سے بی زیڈ یو کے طلباء کو بڑی حد تک ریلیف حاصل ہوگا۔
