اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس لاہور کی جانب سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کی مشترکہ ٹیموں کا ملک بھرمیں سموں کے غیر قانونی اجراء پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
http://سونم کپور نے ’’ردھم میوزک‘‘ خرید لیا
https://urdu.humgawah.com/2024/10/23/3291
پی ٹی اے اور ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 7 مشتبہ بی وی ایس ڈیوائسز، تین موبائل فونز، پچاس مشکوک سمیں اورایک لیپ ٹاپ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ ایف آئی اے نے فنگر پرنٹ اسکین کرنے والے گروہ کے اہم کارکن کو بھی گرفتار کر لیا ۔
پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے ایف آئی اےلاہور کے تعاون سے سموں کے غیر قانونی اجراء پر چھاپوں کا تسلسل کامیابی سے جاری ہے.
اسی مہم کے تحت لاہور کے مختلف مقامات پر لگاتار چار کامیاب چھاپے مارے گئے جن میں فیروز پور روڈ اور جوہر ٹاؤن پر زونگ کی دو فرنچائزز بھی شامل ہیں۔
چھاپوں کے دوران ایف آئی اے سی سی آر سی ٹیم نے ثبوت کے طور پر سات مشتبہ بی وی ایس ڈیوائسز، تین موبائل فونز، پچاس مشکوک سمیں اورایک لیپ ٹاپ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ہے ایف آئی اے نے فنگر پرنٹ سکین کرنے والے گروہ کے اہم کارکن کو بھی گرفتار کر لیا۔