ہری پور (ہم گواہ نیوز) تحصیل آفس ہری پور کرپشن کا گڑھ بن گیا، راتوں رات امیر ہونے کے چکر میں بے ضمیر رجسٹری محرر آنکھیں بند کر کے رشوت وصول کرنے لگا-
نہ ہی ضلعی انتظامیہ کا ڈر اور قانونی کاروائی سے بے نیاز آصف جو کہ تحصیل آفس میں رجسٹری محرر کے فرائض سر انجام دے رہا ہے دونوں ہاتھوں سے رشوت وصول کرنے میں مصروف تھا کہ اینٹی کرپشن نے بمعہ مجسٹریٹ چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا-
http://لاہور میں غیرقانونی سموں کے خلاف کریک ڈاؤن
https://urdu.humgawah.com/2024/10/23/3296
کاروائی کے دوران کرپشن کو بے نقاب کرنے پر آصف رجسٹری محرر جج صاحب کے سامنے صحافی کو سرے عام سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا-
اینٹی کرپشن کی بروقت اور بھرپور کاروائی کے نتیجے میں رجسٹری محرر کی کرپشن بے نقاب ہوئی، عوامی حلقوں کی جانب سے جج اور اینٹی کرپشن کی پوری ٹیم کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔