بالی ووڈ کی اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا نے بھارت کا مشہور میوزک اسٹور ’’ردھم میوزک‘‘ خرید لیا ہے۔
http://پاک فضائیہ کی کثیر القومی فضائی مشقیں
https://urdu.humgawah.com/2024/10/23/3287
اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سونم اور آنند نے ممبئی کا یہ مشہور میوزک اسٹور 47 کروڑ 84 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ ردھم میوزک کے اسٹور کا رقبہ 3,600 اسکوائر فٹ پر محیط ہے
ردھم میوزک کا اسٹور 1940 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا۔ جس نے بے شمار لازوال گانے اور لیجنڈری موسیقاروں کی میزبانی کی۔ لیکن بدلتے وقت اور رجحانات کے باعث یہ میوزک اسٹور غیر متعلقہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہوا۔
2019 میں رِدھم ہاؤس کو اس وقت بند کردیا گیا تھا جب نیرو مودی کو اربوں ڈالر کے بینک قرضوں کی وجہ ڈیفالٹر قرار دیا گیا تھا۔