کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی کی ملیر کورٹ پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کو بری کردیا۔
http://سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست خارجhttps://urdu.humgawah.com/2024/10/21/3233
کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر گیارہ کی عدالت کے روبرو تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی کی ملیر کورٹ پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کا مقدمے میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی خالد محمود ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ جس وقت یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا، حلیم عادل شیخ عمرے پر تھے۔ حلیم عادل شیخ کا نام بدنیتی کی بنیاد کر مقدمے میں شامل کیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمے میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے ہیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کو بری کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج تھا۔ تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی کی ملیر کورٹ پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کی گئی تھی۔