اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
http://ہنگامہ آرائی کا مقدمہ حلیم عادل شیخ خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی بریhttps://urdu.humgawah.com/2024/10/21/3237
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عدلیہ پر قبضہ جمانے کے لیے بڑی دیرسے کارروائی جاری تھی۔ گزشتہ روز پی ڈی ایم 3 متحرک تھی۔ 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے چند لوگوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دئیے۔ اپوزیشن رہنماؤں سے کہنا تھا ترمیم کاحصہ نہ بنیں۔ کچھ لوگ بک جاتے ہیں اور کچھ دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اسمبلی میں آدھے لوگ وہ ہیں جو جیتے ہی نہیں۔ 1973 کا آئین مشکل حالات میں بنا تھا۔ پنجاب حکومت نے صرف 2 ماہ کے لیے عوام کو ریلیف دیا۔